اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام تیسری جوبلی انشورنس رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ جمعہ سے کراچی جمخانہ میں شروع ہوگی۔ پاکستان سنوکر فیڈریشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ نے بتایاکہ چیمپئن شپ کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کیوئٹس شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 18 اکتوبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔