اسلام آباد ۔ 13اکتوبر (اے پی پی) خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے لیے وزیر اعظم عمران خان اتوار کے روز ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوگئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائے اورسیز ذولفقار عباس بخاری وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ، اس دورے کے دوران ، وزیر اعظم ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، جن میں سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔