ریاض ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے سرکاری خبر رساںدارے کے مطابق گذشتہ مہینے تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں ضروری فوجی آلات کے ساتھ اضافی امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے سعودی خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ اضافی امریکی فوج اور فوجی آلات کی تعیناتی اور ترسیل دراصل خطے کی سالمیت برقرار رکھنے کے لئے سعودی امریکی مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔’سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دیرنیہ تعلقات اور قائم شراکت کی بنیاد پر خادم الحرمین الشریفین، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ولی عہد، نائب وزیر دفاع اور وزیر دفاع نے امریکا سے اضافی فوج اورفوجی آلات مملکت کی ترسیل کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔