صوبائی دارالحکومت میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

لاہور۔9 اکتوبر(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں۔ آلو نیا کچہ چھلکا 40سے50 روپے فی کلو، پیاز60سے65 روپے اور ٹماٹر30 سے39 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح ادرک چائنہ289 سے 291 روپے، پالک26 سے28،بینگن48سے50 ، بھنڈی توری62سے65،کریلہ79سے82، گھیا کدو53سے55، مٹر115 سے120روپے، اروی68سے 71 ، شملہ مرچ135 سے140، پھول گوبھی60 سے 63، بند گوبھی42سے44، شلجم44سے46 اور مولی12سے13روپے فی کلو رہی۔