اسلام آباد ۔ 13اکتوبر (اے پی پی) سائوتھ ایشین انڈر16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم منگل کو کراچی سے نیپال روانہ ہوگی، چیمپیئن شپ 18 سے 22 اکتوبر تک کھٹمنڈو، نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو نیپال کے خلاف، دوسرا 19اکتوبر کو سری لنکا اور تیسرا بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 20 اکتوبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔ 22 اکتوبر کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ 13 رکنی ٹیم کی قیادت زینب شجاعت کریں گی۔