اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) مصالحہ جات کی برآمدات میں رواںسال اگست کے دوران 8.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2019ءکے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کا حجم 2.05 ارب روپے رہا جبکہ اگست 2018ءمیں 1.88 ارب روپے کی برآمدات کی گئی تھیں، اس طرح اگست 2018ءکے مقابلے میں اگست 2019ءکے دوران مصالحہ جات کی برآمدات میں 8.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔