بیجنگ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) چین کی عالمی ڈیجیٹل اکنامک ایکسپو2019 شی جیا چوانگ میں جاری ہے۔چین کے صدرشی جن پنگ نے اس ایکسپو کے نام اپناتہنیتی پیغام بھیجا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل معیشت بھرپور ترقی کر رہی ہے جو نہ صرف انسان کے رہائشی و پیداواری طریقہ کار کو بہت گہرائی تک تبدیل کر رہی ہے،بلکہ یہ مختلف ممالک کی معاشی و معاشرتی ترقی ، عالمی انتظام و انصرام کے نظام اور انسانی تمدن کے عمل میں گہرے اور دور رس اثرات مرتب کرے گی۔شی جن پنگ نے کہا کہ چین ،ڈیجیٹل معیشت کو بڑی اہمیت دیتا ہے،جدت ، ہم آہنگی ،ماحول دوست ،اوپن پالیسی اور اشتراک پر مبنی نئے ترقیاتی تصور کی رہنمائی میں چین ڈیجیٹل معیشت اور حقیقی معیشت کو بہت گہرائی تک مربوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ اجلاس میں شریک نمائندے تبادلے و تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی پر تبادلہ خیال کریں گے تاکہ مختلف ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہو سکیں۔