تہران۔ 13 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ اتوار کو وزیراعظم کے دورہ کی تکمیل پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے انہیں الوداع کیا۔ اس موقع پر ائرپورٹ پر ایرانی وزارت خارجہ اور پاکستان کے اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے جنہوں نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔