اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری بھی موجود تھے۔ اتوار کو اپنے دورہ ایران کے موقع پر وزیراعظم نے تہران میں ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات کی اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کی حمایت کے لئے ایران کے سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں اور ان چیلنجز کا حل ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت انتہائی اہم ہے۔