تہران۔ 13 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ایران کے صدر حسن روحانی نے ظہرانہ دیا۔ اتوار کو وزیراعظم کے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی صدر کی طرف سے دئیے گئے ظہرانہ میںوزیر خارجہ شاہ محمود قرشی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری اور سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔