سیالکوٹ/اسلام آباد۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل خصوصاً خواتین کے مسائل کے حل پر توجہ دے رہی ہے تاکہ انکو با اختیار بنایا جاسکے، مجھے اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے اور میں یہ خدمت عبادت سمجھ کر کر رہی ہوں، آپ نے پاکستان تحریک انصاف کو نظام بدلنے کے لیے ووٹ دیا تھا اور آپکا وزیراعظم فرسودہ نظام کو بدل کر ہی سکون لے گا اور نئے پاکستان میں عوام کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا، نظام بدلے گا تو حالات بدلیں گے اور جب حالات بدلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے یونین کونسل وریو میں خواتین کی ایک کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حلقہ کی مسیحی خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل خصوصاً خواتین کے مسائل کے حل پر توجہ دے رہی ہے تاکہ انکو با اختیار بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا مجھے اللہ تعالٰیٰ نے عوام کی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے اور میں یہ خدمت عبادت سمجھ کر کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ذمہ داری سونپی ہے کہ پسماندہ آبادیوں میں مزدوروں کسانوں کو جاکر بتاﺅ کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف کو نظام بدلنے کے لیے ووٹ دیا تھا اور آپکا وزیراعظم فرسودہ نظام کو بدل کر ہی سکون لے گا اور نئے پاکستان میں عوام کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ نظام بدلے گا تو حالات بدلیں گے اور جب حالات بدلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اب قانون کی حکمرانی ہوگی اور پولیس عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرے گی، ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مقاصد کے لیے پولیس کو استعمال کیا ہے اور قانون کو گھر کی لونڈی بنایا ہوا تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تھانوں کو آزاد کرایا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔انہوں کہا کہ جب عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا میں سمجھوں گی میری سیاست کا مشن پورا ہوگیا ہے۔