سیالکوٹ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو اپنے حلقہ میں مصروف ترین دن گزارا اور اپنے حلقہ این اے 72 سیالکوٹ کے نواحی علاقوں موضع ڈھلم غازی ،موضع علاقے(یونین کونسل وریو)اور موضع کوہاڑ یونین کونسل پڑتانوالی میں سوئی گیس کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ رحمت آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔قبل ازیں جب وہ سوئی گیس منصبوں کا افتتاح کرنے آئیں تو حلقے کی عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاکستان تحریک انصاف زندہ باد اور عمران زندہ باد کے نعرے لگائے۔