اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پام آئل کی درآمدات میں رواں سال اگست کے دوران30.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2019ءکے دوران درآمدات کا حجم 23.8 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2018ءمیں 18.3 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں، اس طرح اگست 2018ءکے مقابلے میں اگست 2019ءکے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 5 ارب روپے ( 30 فیصد) اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔