ڈسکہ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما این اے 75کے کوآرڈینیٹر اور پی پی 42سے ٹکٹ ہولڈر قاری ذوالفقار سیالوی کے بھائی چوہدری عبدالمنظور کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ڈسکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔