راولپنڈی ۔ 11 نومبر (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے نائب کمانڈر یو ہیتاﺅ یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے افواج کے درمیان پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔