نئی دہلی ۔ 12 نومبر (اے پی پی) بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے اندور میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش سے 3-1 سے جیت لی تھی۔ مہمان ٹیم نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دی اس کے بعد میزبان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں 30 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل جمعرات سے اندور میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔