ناگپور۔11نومبر(اے پی پی)بھارتی سپنر دیپک چھاہار نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین بائولنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ چھاہار نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے سابق سری لنکن سپنر اجنتھا مینڈس کا ایک اننگز میں بہترین بائولنگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، مینڈس نے 2012ء میں زمبابوے کے خلاف میچ میں 8 رنز دے کر 6 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کی تھی۔