اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سبزیوں کی بر آمدات میں 53.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے کے پہلے 3ماہ کے دوران ایک لاکھ 39 ہزار 919 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں جن کی مجموعی مالیت3ہزار 940 ملین روپے رہی جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران سبزیوں کی بر آمدات ایک لاکھ45 ہزار 675 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی جن کی مجموعی مالیت6 ہزار 60 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران سبزیوںکی برآمدات میں 2ہزار 120 ملین یعنی 53.81 فیصد کا اضافہ ہوا ہے