اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) ستمبر 2019ء کے دوران چائے کی پتی کی درآمدات میں 21.9 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر میں درآمدات کا حجم 37 ملین ڈالر تک کم ہوگیا ہے جبکہ ستمبر2018ء میں 47.3 ملین ڈالر مالیت کی چائے کی پتی درآمد کی گئی تھی۔ اس طرح ستمبر 2018ء کے مقابلہ میں ستمبر 2019ء کے دوران چائے کی پتی کی ملکی درآمدات میں 10.3 ملین ڈالر یعنی 21.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔