ریاض ۔ 13 نومبر (اے پی پی) سعودی مالیاتی اتھارٹی ساما نے سکوں کو رائج کرنے کے لیے ایک ریال مالیت کے کرنسی نوٹ واپس لینا شروع کردیئے ہیں، نوٹوںکی واپسی کا آغاز مشرقی ریجن سے کیا گیا ہے۔سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق ساما نے ریال کے نوٹوں کی جگہ سکوں کو رائج کرنے کے لیے اب تک 40 ملین ریال کے سکے مارکیٹ میں فراہم کر دیئے ہیں۔ساما کے ذرائع نے کہا ہے کہ ایک ریال کے نوٹوں کی مرحلہ وار واپسی ہوگی۔ اس کی جگہ 180 ملین ریال کے سکے رائج کیے جائیں گے۔