اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے، دنیا میں امن دوستیوں سے بڑھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گورنر ہاﺅس میں سکھ یاتریوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکھ مذہب امن و دوستی کا مذہب ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ امن و دوستی کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپوراہداری کا کھولنا حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے، راہداری کھولنے کی وجہ سے سکھ یاتریوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر بہت مسرت محسوس کرتے ہیں۔