اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سری لنکا کے نومنتخب صدر گوتابایاراجہ پاکسا کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہماری عوام کی بہتری کے لئے مل جل کر کام کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مفادات کے لئے آگے بڑھیں گے۔