اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے نومنتخب صدر کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گوتابایا راجا پاکسا کو سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے اور اپنے عوام کی خوشحالی’ ترقی اور امن کیلئے نومنتخب صدر اور سری لنکا کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔