انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کریں، علی امین خان گنڈا پور

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کریں، انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے اپنی رپورٹس میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے، بھارت پرعالمی دباؤ میں اضافہ اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں، بھارت میں نام نہاد سیکولرازم بھی دفن ہو چکا ہے۔ منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے اپنی رپورٹس میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پرعالمی دباؤ میں اضافہ اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں، ہندو انتہاپسند بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ایک بڑ ا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے تمام ادارے ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایجنٹس بن چکے ہیں۔ بھارت کی تمام اقلیتں ہندو انتہا پسندوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دی گئی ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت میں نام نہاد سیکولرازم بھی دفن ہو چکا ہے۔ ہندو انتہا پسند بھارت اقلیتوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن کے لیے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہو گا۔