اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) اکتوبر 2019ءکے دوران غذائی اجناس کی مجموعی برآمدات میں 46.52 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس دوران تمباکو کی برآمدات 539.13 فیصد اور چینی کی برآمدات 100 فیصد تک بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2019ءمیں غذائی اجناس کی برآمدات کا مجموعی حجم 58 ہزار 554 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2018ءکے دوران برآمدات کا حجم 39 ہزار 962 ملین روپے رہا تھا، اس طرح اکتوبر 2018ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2019ءکے دوران غذائی اجناس کی مجموعی قومی برآمدات میں 18 ہزار 592 ملین روپے یعنی 46.52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق اکتوبر 2019ءکے دوران تمباکو کی برآمدات 588 ملین روپے تک پہنچ گئیں جبکہ اکتوبر 2018ءمیں برآمدات کا حجم 92 ملین روپے رہا تھا اس طرح اکتوبر 2018ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2019ءکے دوران تمباکو کی برآمدات میں 496 ملین روپے یعنی 539.13 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح چینی کی قومی برآمدات بھی 100 فیصد کے اضافہ سے اکتوبر 2019ءکے دوران 2823 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔