جوہانسبرگ ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) دوسرے مزانسی سپر ٹی ٹونٹی لیگ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے، لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ لیگ میں پرل راکس کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے جس کا فائنل میں نیلسن منڈیلا بائے جینٹس اور شووانے سپارٹنز کے درمیان کوالیفائر میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ لیگ میں دفاعی چیمپئن جوزی سٹارز کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے ۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان لیگ کا فائنل میچ 16 دسمبر کو پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔