رواں سال 2019ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کے قبل از ٹیکس منافع میں دو گنا اضافہ

اسلام آباد ۔14 دسمبر(اے پی پی)رواں سال 2019ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینک کاری کے شعبہ کے قبل از ٹیکس منافع میں دو گنا اضافہ ہوا ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019ء کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کا قبل از ٹیکس منافع 46ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران شعبہ کا قبل از ٹیکس منافع 23ارب روپے رہا تھا اس طرح گذشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران اسلامک بینکنگ کے شعبہ کے قبل از ٹیکس منافع میں 23ارب روپے یعنی دو گنا کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔