اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران روایتی بینکاری کے شعبہ میں اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کی شرح میں بالترتیب13.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا ستمبر2019ء کے دوران اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور اثاثوں کا مجموعی حجم 2.995 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔