اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا میں شہریت کے حوالے سے قانون سازی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فسطائی مودی حکومت کے توسیع پسندانہ آر ایس ایس (ہندو راشٹرا) کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹرپر وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی لوک سبھا میں شہریت کے حوالے سے قانون سازی انسانی حقوق کے قانون اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی فسطائی مودی حکومت کے توسیع پسندانہ آر ایس ایس (ہندو راشٹرا) کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔