وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ کے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے ایک لڑکے کی تعلیم صرف ایک شخص کی تعلیم ہے جبکہ ایک عورت کی تعلیم پورے معاشرے کی تعلیم ہے اور کہاں اب وہ دور گزر چکا ہے جب جنگ میدان نے کا رذار مےں لڑی جاتی تھی اب جنگی معاشی محاذ پر لڑی جاتی ہے اور ہم پاکستان میں 52 فیصد آبادی کو کسی صورت محاذ جنگ سے دور نہیں رکھ سکتے اور ہم 52 فیصد آبادی پر مشتمل خواتین کو جدید علوم و فنون سے ہم آہنگ کرکے معاشی میدان میں ترقی اور خوشحالی حاصل کرکے اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کریں گی۔ اس موقع پر مشیراطلاعات نے طالبات کو مخاطب کرکے کہا کہ سیالکوٹ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال جیسے دنیا کے عظیم مفکر کا شہر ہے اور اس شہر سے تعلق رکھنے والی ہر لڑکی اپنے عظیم ہیرو حضرت علامہ محمد اقبال کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر جہالت کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیاں حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی سے روشنی حاصل کر کے دنیا و آخرت میں میں کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں ہیں تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم چودھری اخلاق اور ڈائریکٹر کالجز پروفیسرخلیل زبیر کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبا اور ان کے والدین اور اساتذہ اکرام بھی موجود تھے۔