اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے 19 سکور کا اضافہ کرتے ہوئے مجموعی 282 سکور کر لیا،میچ 26 منٹ تک جاری رہا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بارش کے باعث 5.2 اوورز کھیلاجا سکا۔ سری لنکا نے بغیر نقصان کے 19 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ میچ کم روشنی تیسرے دن کا کھیل بھی وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔ پہلی اننگز میں سری لنکا کا مجموعی سکور6 وکٹ کے نقصان پر 282 رنز ہے۔ ڈی سلوا نے 87 رنز اور دلرواں پریرا نے 6 رنز بنائے۔ گذشتہ روز سری لنکا کا 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز تھا۔