اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی سابق سینیٹرتنویر الحق تھانوی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔