لاہور۔10 دسمبر(اے پی پی )پاکستان سمیت دنیا بھر مےں ہاتھ دھونے کا عالمی دن13دسمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیموں کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں آگاہی واکس اور سیمینارز منعقد ہوںگے جن میں ہاتھ دھونے سے متعلق عوام میں شعور اجاگرکیا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں مختلف بےماریوں سے محفوظ رہنے بارے آگاہی پھیلانا ہے۔اس دن کی مناسبت سے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشرکرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا پرفیچرز شائع کیے جائیں گے۔