واشنگٹن ۔ 22 جنوری (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے امریکہ اور چین کے جاری تجارتی اختلافات کے تناظر میں 2020ءکیلئے عالمی شرح نمو کے بارے اہنے تخمینے میں میں معمولی کمی کر دی ہے۔آئی ایم ایف نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 2020ءمیں عالمی شرح نمو کی شرح 3.3 فیصد ہوگی۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے تاہم اکتوبر میں کی گئی گزشتہ پیشگوئی سے 0.1 پوائنٹ کم ہے۔پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں سال امریکی معیشت کی نمو 2.0 فیصد ہوگی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 پوائنٹ کم ہے۔ چین کی معیشت کی نمو ممکنہ طور پر 6.0 فیصد ہوگی جو کہ 0.1 پوائنٹ کم ہے۔امکان ہے کہ جاپان کی نمو 0.7 فیصد کے ساتھ سست ہی رہے گی۔ گزشتہ اکتوبر میں بڑھائے گئے صارف ٹیکس کے اثرات کم کرنے کے مقصد سے حکومت کی جانب سے اقدامات کرنے کے باوجود نمو میں س±ست روی ہوگی۔