طرابلس ۔ 17 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین نے لیبیا کے حراستی مرکز سے 19 غیرقانونی تارکین وطن کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کمیشن نے جاری کرہ بیان میں بتایا کہ ہم یو این ایچ سی آر کی کوششوں سے رواں ہفتے دارالحکومت طرابلس کے طریق السیکا حراستی مرکز سے 19 افراد کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، یو این ایچ سی آر مہاجرین اور پناہ گزینوں کی حراست کے خاتمہ کی وکالت کرتا ہے۔ یو این ایچ سی آر نے زور دیا کہ لیبیا سکیورٹی وجوہات کی بناء پر محفوظ بندرگا نہیں ہے۔