نیویارک۔ 24جنوری(اے پی پی)امریکہ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین میں کرونا وائرس سے عالمی اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہونے کے خدشات پر سرمایہ کاروں کی قیمتی دھات میں سرمایہ کاری ہے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1564.13 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1565.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔