ہانگ کانگ ۔ 20جنوری(اے پی پی) اہم ایشین سٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاﺅ رہا۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس پیر کو 42.25 پوائنٹ (0.18 فیصد ) بڑھ کر 24083.51 پوائنٹ جبکہ ٹاپکس انڈیکس 8.72 پوائنٹ (0.50 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1744.16 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 113.85 پوائنٹ (0.39 پوائنٹ ) گر کر 28942.57 پوائنٹ رہا۔