ہانگ کانگ ۔ 23 جنوری (اے پی پی) اہم ایشین سٹاک مارکیٹس کے حجم میں ایک فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے چین میں وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس جمعرات کو235.91 پوائنٹ (0.98 فیصد ) گر کر 23795.44 پوائنٹ جبکہ ٹاپکس انڈیکس 13.63 پوائنٹ (0.78 فیصد) کمی کے ساتھ 1730.50 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 468.25 پوائنٹ (1.65 فیصد) کمی کے ساتھ 27872.79 پوائنٹ رہا۔