کابل۔ 24 جنوری (اے پی پی) جنوری کے آغاز سے اب تک 17 ہزار سے زائد افغان مہاجرین اپنے وطن واپس آئے یا انہیں ملک بدر کیا گیا، یہ بات اقوام متحدہ کی بین الاقوامی مہاجرین ایجنسی(آئی او ایم ) کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں بتائی گئی۔ بیان کے مطابق ایران سے کل 15,550 افغان شہری اپنے گھروں کو واپس لوٹے جن میں سے 6,489 رضاکارانہ طور پر واپس آئے جبکہ 9,061 کو ملک بدر کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران پاکستان سے 443 افغان مہاجرین اپنے گھر واپس پہنچے، ترکی سے 1,629 فغان مہاجرین آئی او ایم کی مدد کے بغیر واپس ملک پہنچے جبکہ دیگر ممالک سے 59 شہری اپنے وطن واپس پہنچے جن میں سے 12 رضاکارانہ طور پر ‘آئی او ایم’ کی مدد سے اور 47 ‘آئی او ایم’ کی مدد کے بغیر پہنچنے۔