سنگا پور ۔ 20 جنوری (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ لیبیا کی خلیفہ ہفتر پائپ لائن سے کروڈ آئل کی سپلائی بند ہونا ہے۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ کروڈ کی سپلائی برائے فروری 79 سینٹ اضافہ کے ساتھ 65.64 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس (ڈبلیو ٹی آئی)کی سپلائی 61 سینٹ اضافہ کے ساتھ 59.15 ڈالر فی بیرل طے پائے۔