اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) دسمبر 2019ءکے دوران خام روئی کی برآمدات میں 269.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2019ءکے دوران خام روئی کی برآمدات کا حجم 1.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2018ءکے دوران برآمدات کا حجم 0.28 ملین ڈالر رہا تھا۔ اسی طرح دسمبر 2018ءکے مقابلہ میں دسمبر 2019ءکے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات میں 269 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔