اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) دسمبر 2019ءکے دوران چاولوں کی برآمدات میں 2.7فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر2019ءکے دوران چاولوں کی برآمدات کا حجم 30.5ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ نومبر2019ءمیں 31.4ارب روپے مالیت کے چاول برآمد کئے گئے تھے ۔ اس طرح نومبر 2019ءکے مقابلہ میں دسمبر 2019ءکے دوران چاولوں کی برآمدات میں 90کروڑ روپے یعنی 2.7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔