اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) سبزیوں کی برآمدات میں دسمبر (2019ئ) کے دوران 90.91 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم 44.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2018ءکے دوران سبزیوں کی برآمدات سے23.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اس طرح دسمبر 2018ءکے مقابلے میں دسمبر 2019ءکے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 21.2 ملین ڈالر (91 فیصد کے قریب) اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔