شارجہ ۔ 29 جنوری (اے پی پی) شارجہ نیشنل کارپوریشن (سنوک) نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ میں قدرتی گیس کی نئی فیلڈ محانی دریافت ہوئی ہے۔ اس سے یومیہ 50 ملین مکعب فٹ گیس نکالی جاسکتی ہے۔ گیس کے علاوہ اس سے جڑے ہوئے سیال مادے بھی نکالے جائیں گے۔ الامارات الیوم کے مطابق شارجہ میں گیس فیلڈ اٹلی کی کمپنی اینی کے تعاون و اشتراک سے دریافت ہوئی ہے۔ شارجہ میں گزشتہ صدی کے آٹھویں عشرے کے اوائل میں گیس دریافت ہوئی تھی۔ اس کے بعد اب پہلی مرتبہ یہاں گیس کے ذخائر ملے ہیں۔سنوک نے کے مطابق محانی 1 کنواں 14 ہزار 597 فٹ کی گہرائی تک کھودا گیا۔ جہاں بڑی مقدار میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔