نیویارک ۔ 23 جنوری (اے پی پی) شمالی امریکہ سے ٹویوٹا موٹر نے ایسی لاکھوں گاڑیاں گاہکوں سے واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے جن میں نصب ایئربیگ ناقص ہوسکتے ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹویوٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ شمالی امریکہ سے جن ماڈلز کی گاڑیوں کو واپس منگوایا جارہا ہے ان میں2011ءسے 2019ءتک فروخت ہونے والی کرولا اور 2012 ءتا 2018ءتیارکردہ ایوالون شامل ہیں، تقریباً 34 لاکھ گاڑیاں واپس منگوائی جا رہی ہیں۔ خدشہ ہے کہ مذکورہ گاڑیوں میں ایئربیگ کا نقص حادثے کی صورت میں انہیں پھولنے سے روک سکتا ہے۔ امریکی ٹرانسپورٹ حکام نے ان گاڑیوں میں ایئربیگز سے متعلقہ مسائل کی چھان بین گزشتہ اپریل میں شروع کی تھی۔ واضح رہے کہ یہ ایئربیگز 6 کمپنیاں استعمال کرتی ہیں جن میں سے ٹویوٹا، ہنڈا اور متسوبشی، ہ±نڈائی اور جنوبی کوریا کی ’ کیا ‘ اور ایف سی اے شامل ہیں۔