دبئی۔ 17 جنوری (اے پی پی) متحدہ عرب امارات شہر العین نے معیاری نیلے شہتوت کی کاشت میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔العریبیہ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار میں شہرت رکھنے والی امارات ایلیٹ اجرو کمپنی نے نیلے شہتوت کی کاشت میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔امارات کے مختلف شہروں اور قصبوں میں نیلے شہتوت کثیر مقدار میں فروخت کیے جانے لگے ہیں۔ انہیں ایلیٹ بیری تجارتی برانڈ کے نام سے بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔