کوالالمپور ۔ 20 جنوری (اے پی پی) ملائشین پام آئل کے نرخوں میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 10فیصد کمی آئی جو کہ گیارہ سال بعد ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں پہلی ہفتہ وار شدید ترین کمی ہے۔پیر کو بُرسا ملائیشیا برہاد ڈرائیوٹیو ایکسچینج میں پام آئل کی خریداری کے سودے 2837 رنگٹ فی ٹن طے پائے۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پام آئل کی درآمد روکے جانے کے بعد کروڈ پام آئل کے نرخ گرنے کا عمل جاری ہے۔