کوالالمپور ۔ 21 جنوری (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی اور متبادل خوردنی آئل (سویا آئل) کی قیمتوں کا بڑھنا ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اپریل کے لیے سودے 64 رنگٹ (2.3 فیصد ) بڑھ کر 2902 رنگٹ (714.87 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔