ڈیووس ۔ 23 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمیٹومو کارپوریشن کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر مسایوکی ہائیوڈو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور سرمایہ کاری سے متعلق عمومی سفیر علی جہانگیر صدیقی اور یو این جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔