اسلام آباد ۔ 24جنوری(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان ڈیووس کا دورہ مکمل کرکے جمعہ کو وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلیے ڈیووس گئے تھے جہاں انہوں نے فورم میں شرکت کے علاوہ کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی معاملات، مسئلہ کشمیر اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔